اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ چند یوم قبل گلا کٹنے سے زخمی ہونیوالی 3 سالہ بچی ہسپتال میں موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی، ہمسائے نے چند روز قبل بیر توڑنے گئی بچی کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا تھا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر45جی ڈی اوکاڑہ میں چند روز قبل سفاک ہمسائے نے گھر میں لگی بیری سے بیرلینے آئی، تین سالہ مریم کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر اسے باہر گلی میں پھینک دیا تھا۔