جمبر (نامہ نگار)کرونا وائرس جیسے موذی مرض کے پھیلائو کوروکنے کیلئے اپنے آپکو اور دوسروں کو بچانے کیلئے اجتماعی ذمہ داری کا احساس بہت ضروری ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،یونائیٹڈ نیشن اوردیگر تنظیموںنے کرونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے دیا ہے مگر اس کے باوجود ہمیں گھبرانا نہیںچاہئے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 13جمبر کلاں تنویر اصغر کھوکھر نے موٹر وے کیمپ آفس جمبرکے سامنے کروناوائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں آگاہی مہم کیموقع پر ملتان روڈسے گزرنے والی گاڑیوں کی سواریوںاور ڈرائیوروں کے صابن سے ہاتھ دھلوانے کے بعدمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔
کرونا کے پھیلائوکوروکنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری کا احساس ضروری ہے:تنویر اصغرکھوکھر
Mar 24, 2020