لاہور(نیوزرپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر سڑکوں کو کلورین سپرے سے دھونے کا عمل جاری ہے۔کلورین سپرے سے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہے۔مانگا بائی پاس اور مین چوک کو کلورین سپرے سے دھویا گیا۔مانگا آر ایچ سی کو بھی کلورین سپرے سے دھویا گیا۔سپرے کا مقصد آر ایچ سی کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی مانگا بائی پاس اور آر ایچ سی مانگا سنٹر کو دھویا گیا ہے۔ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کلورین سپرے کا استعمال کر کے مین چوک اور آ ایچ سی سنٹر کو دھویا گیا ہے۔ اسی طرح رائیونڈ سٹی کے اندر موجود دکانوں کے باہر کلورین سپرے سے سڑکوں کو دھویا جا رہا ہے۔رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی کلورین سپرے کیا گیا اور دھویا گیا۔رائیونڈ تبلیغی اجتماع مرکز کو بھی کلورین سپرے سے دھلوایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وائرس کی آگاہی دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ہے۔واٹس ایپ نمبر 03070002345 ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہری اس نمبر پر کال کرکے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نمبر سے عوام الناس کی مسلسل رہنمائی کی جا رہی ہے۔ یہ نمبر ڈی سی افس میں کورونا کنٹرول روم میں موجود ہے۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور اوورچارجنگ کے خلاف متحرک ہے۔واٹس ایپ پر موصول ہونے والی شکایت کے ازالے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں مختلف فارمیسیز کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 65000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔فارمیسیز کو جرمانے ہینڈ سینیٹائزر کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر کئے گئے۔اے اے اے فارمیسی کو 25000 جرمانہ کیا گیا،عمر میڈیکوز کو 15000 روپے اور القمر فارمیسی کو 25000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ ڈی سی لاہور نے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ لاہور مشترکہ طور پر شہر میں کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے شعبہ آپریشن کی جانب سے شہر کے بیشتر ہسپتالوں سڑکوں، بس سٹاپس، فوٹ پاتھ کی خصوصی دھلائی کی گئی جن میں گنگا رام ہسپتال، میو ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، لیڈی ولنگٹن ہسپتال، سروسز ہسپتال، پی آئی سی، میاں منشی ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،مینٹل اہسپتال سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ مال روڈ، جیل روڈ، سرکلر روڈ، ایم ایم عالم روڈ، لوئر مال، برکت مارکیٹ، وحدت روڈ، ایکسپو سنٹر روڈ، حفیظ سنٹر روڈ، فردوس مارکیٹ، نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ روڈ، مین بولیوارڈ گلبرگ،حالی روڈ، شادمان، بیڈن روڈ سمیت شہر کی بیشتر سڑکیں شامل ہیں۔ اس دھلائی کا مقصد کرونا وائر س سے ممکنہ بچاو کو یقینی بنانا اور شہریوں کو جراثیم سے پاک ماحول دینا ہے۔ شہری شکایات کیلئے 1139 ہیلپ لائن یا موبائل ایپلی کیشن کلین لاہور پر رابطے کرسکتے ہیں۔