پنجاب حکومت نے لوگوں کی شہروں کے اندر،اضلاع اور صوبوں کے درمیان ہرقسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی

پنجاب حکومت نے لوگوں کی شہروں کے اندر،اضلاع اور صوبوں کے درمیان ہرقسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پرآج سے اگلے ماہ کی سات تاریخ تک عملدرآمد جاری رہے گا۔تمام سرکاری اور نجی مقامات پر سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال، لیبارٹریوں، میڈیکل سٹورز اور کریانے کی دکانوں سمیت صحت کی تمام خدمات جاری رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن