سگریٹ پینے والوں میں کورونا کاشدید خطرہ ہے، ماہرین

کورونا وائرس پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول کرنے والے چینی ماہرین کے مطابق سگریٹ پینے والوں میں کورونا وائرس کی علامات شدید تر ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار اور وفات پانے والے افراد کا بلڈ گروپ A ہے جبکہ Oبلڈ گروپ رکھنے والے افراد کورونا کا سب سے کم شکار ہوئے ہیں اور ان میں سے اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوا بھی ہے تو سب سے جلدی صحت یاب ہوا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ Aگروپ رکھنے والے افراد کو دیگر افراد کی نسبت سخت احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے ۔کورونا کاپر اور اسٹیل کی دھات پر دو گھنٹے ‘ پلاسٹک اور کاغذ پر چار گھنٹے اور ہوا میں آٹھ گھنٹے زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے, اسی لیے ماسک پہننا اشد ضروری ہے .

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کسی مریض کو ملنے سے قبل ماسک پہن لیا جائے مگر شاید انہیں یہ علم نہیں کہ جس تیزی کے ساتھ کورونا پھیل رہا ہے وہ اب ہوا میں بھی موجود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن