کوروناوائرس: عدالتی حکم میں مزید 307 قیدی آج رہا ہونگے

اسلام آباد:کورونا وائرس کی وبا کے باعث آج اڈیالہ جیل سے مزید تین سو سات قیدیوں کو ضمانت پر آج رہا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے باعث چار سو آٹھ قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پرڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل سے تین سو سات مزید قیدیوں کو آج رہا کررہے ہیں، جس پرجسٹس اطہرمن اللہ نے ڈی سی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کی اس بحرانی صورتحال میں کارکردگی کی تعریف کرتے کہا کہ پرتشدد نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے علاوہ دیگر کو ضمانت پر رہا کیوں نہ کر دیا جائے۔ پوری دنیا میں جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے موقف اختیارکیا کہ منشیات کے کیسز کے ملزمان کے رہا ہونے سے معاشرے کو خطرہ ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ بحرانی صورت حال ہے ایک کمیٹی تشکیل دے دیتی ہیں جو ان کیسزجائزہ لے گی،یہ عدالت مشروط ضمانتیں منظورکر لیتی ہے ضمانت کے بعد کمیٹی جائزہ لے گی کہ کن قیدیوں کو رہا کرنا ہے اور کن کو نہیں۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت پابند کر دیتی ہے کہ ملزمان فرار نہ ہو سکیں،اس صورتحال میں خواتین کو غیر ضروری طور پر جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

بعد ازاں عدالت نے انتظامیہ، پولیس اور اے این ایف کے ایک ایک نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت سہولت فراہم کر رہی ہے، اگر کمیٹی مطمئن ہو تو پھر رہا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...