اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیج شہریوں کی حفاظت ہے، لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، امید ہے جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ صوبائی حکومتیں کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں، سخت اقدامات سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔ امید ہے جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، صورتحال کے پیش نظر حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، حکومت کی اولین ترجیج شہریوں کی حفاظت ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے 3 لاکھ 82 ہزار مریض ہیں، دنیا بھر میں کرونا کے ایک لاکھ مریض صحت یاب ہوچکے، پاکستان میں کرونا کے 892 کنفرم مریض ہیں، 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پاکستان میں کرونا کے 7 ہزار 736 مشتبہ مریض ہیں۔