صوبائی دارلحکومت میں عوام نے لاک ڈاون کی پابندیوں کو ہوا میں آڑا دیا مجموعی طور پر شہر بھر میں کہیں بھی عوام لاک ڈاون پر حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے نظر نہیں آئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 24 مارچ سے 14 روز کے لئے لاک ڈون کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کے لئے فوج بھی طلب کی گئی۔تاہم لاہوریوں نے حکومتی احکامات کو مذاق بنا دیا کاروباری مراکز اور مارکیٹیں تو بند رہیں لیکن گلی محلوں میں چھوٹے ہوٹل۔کریانہ و سبزی کی دوکانیں میڈیکل سٹور اور کھلے موجود رہے حہاں عوام کا رش رہا۔لوگوں نے آپس میں فاصلہ رکھنے پر عمل نہ کیا اکثیرت نے چہرہ پر حفاظتی ماسک اور دستانے بھی نہیں پہنے دن بھر لوگ بچوں سمیت ٹولیوں کی صورت گھومتے رہے۔عوام نے دفعہ 144 کو بھی ہوا میں آڑا دیا اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری نہ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا۔پبلک ٹرانسپورٹ جس میں رکشے شامل ہیں میں لوگ معمول کے مطابق سفر کرتے رہے پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اہلکار نظر نہ آئے۔دن بھر لوگ بغیر کسی روک ٹوک گھومتے رہے-
صوبائی دارلحکومت میں عوام نے لاک ڈاون کی پابندیوں کو ہوا میں آڑا دیا
Mar 24, 2020 | 17:17