گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انسداد کورونا کیلئے ”گور نر پنجاب کورونا ہیلپ لائن کال سنٹر“کا آغاز کر دیا‘ پنجاب کے9ڈویژن اور آزادکشمیر کے عوام 0304-1112101پر 24گھنٹے کورونا کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بھر پورراہنمائی حاصل کر سکیں گے‘3ہزار سے زائد ڈاکٹر ز نے ہیلپ لائن میں عوام کی مدد کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے منگل کے روز گور نر ہاؤس لاہور سے ”گور نر پنجاب کورونا ہیلپ لائن کال سنٹر“کا آغاز کردیا ہے اس موقعہ پر گفتگو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے بتایا کہ 0304-1112101،کے ساتھ 150 فون لائنز فعال ہوں گی اور 24گھنٹے میں آپ کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں ڈاکٹرز آپ کی بھر پور راہنمائی کر یں گے اور جن افراد کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی انکے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے اگر عوام ویڈیو کالز کے ذریعے اپنا چیک اپ کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے کورونا ٹیلی میڈیسن doctors247.online ویب پورٹل پررابطہ کیا جاسکتا یہ سہولت آزادکشمیر کے عوام کو بھی حاصل ہوگی جبکہ ہیلپ لائن پر کال کر نیوالا شخص اپنے شہر کے ڈاکٹر کا انتخاب بھی کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکے خلاف ہم24گھنٹے کام کر یں گے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کورونا سے بچاؤ کیلئے22کروڑ پاکستانیوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی کرونا کی وجہ سے آج پاکستان حالات جنگ میں ہے کورونا وائرس دنیا کہ ہر ملک میں اس وقت بھرپور تباہی مچا رہا ہے ہم سب کو کوروناکیخلاف ایک بھرپور جنگ خود اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے لڑنی ہے ہم ایک انتہائی مشکل جنگ ایک نادیدہ مگر بہت سفاک دشمن کے خلاف لڑ رہے رہیں جس کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ عوام حکومتی اور ڈاکٹر ز کی ہدایت کیساتھ مکمل عمل کر یں اور اس جنگ میں صرف طبی ماہرین سے رہنمائی لیں‘اپنے ہاتھ دھوئیں‘سماجی فاصلہ اختیار کریں‘دو میٹر کا فاصلہ رکھیں گروپ کی شکل میں اکھٹے نہ ہوں اس جنگ میں جیت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں آج ہسپتالوں میں ڈاکٹر نرسز اور پیر امیڈیکل سٹاف اپنی جان خطرے میں ڈال عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں اگر عوام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تواس کیلئے ضروری ہے کہ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کر یں اور ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں زیادہ سے زیادہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج 30کے قر یب کورونا ٹیلی میڈیسن کے سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں عوام کو کورونا کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان ٹیلی میڈیسن سنٹر زکی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے عوام کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔