قبضہ‘ تجاوزات مافیا، بدمعاشوں‘ سرپرستوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم 

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہورپولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے کرونا وباء کے مختلف مراحل میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور خدمات کی فراہمی کے دوران ہمیشہ فرنٹ لائن سولجرز کا کردارکیا۔لاہور پولیس شہریوں ک حفاظت کے پیش نظر موذی وباء کی حالیہ لہر کے دوران بھی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیساتھ مل کرکرونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔انہوں نے یہ بات کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے کمیٹی روم میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں حکومتی ہدایات کے مطابق کاروباری،تجارتی مراکز و پبلک مقامات پر شہریوں کے کرونا ایس پیز پر عملدرآمد یقینی کیلئے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا۔ پولیس کے تمام دفاتر، ونگز اور آپریشنل یونٹس میں حفاظتی ماسک، سینٹائزر اور سماجی فاصلوں کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرامد کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے قبضہ و تجاوزات مافیا، بدمعاشوں اور ان کے سرپرستوں کیخلاف ایکشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن