ملک سے لسانیت انتہا پسندی ،دہشت گردی کوختم کرنا ہو گا :علماء کونسل پاکستان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملی عقیدت جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا گیا، مقررین نے کہا کہ ہم سب کویہ عہد کرنا ہو گا کہ اس ملک سے لسانیت انتہاء پسندی ،دہشت گردی اور متعصبانہ رویوں اور سوچ کوختم کرنا ہو گا بانیان پاکستان اور شہدائے پاکستان کو آج کے دن خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے تحقیقات سامنے آچکی ہیں منفی پروپیگنڈا بھارت کی سرکاری سرپرستی میں فروغ پایا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں عالمی دنیا اس کا نوٹس لے وطن عزیزمیں امن و استحکام کی فضاء پیدا کرنے کیلئے مرکزی علماء کونسل پاکستان سے منسلک علماء اپنا بھرپور فعال کردار ادا کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن