اہلسنّت والجماعت کے تحت ملک بھر میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے سے منایا گیا

کراچی (نیوز رپورٹر)  اہلسنّت والجماعت سندھ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی 81 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ،سکھر،لاڑکانہ،ٹنڈوجام،ٹنڈوالہیار،سانگھڑ،شہدادکوٹ،دادو،جیکب آباد،اور بدین سمیت سندھ بھر میںکے مختلف شہروں میں جلسے،جلوس،سیمینارز اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا گیا مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ عبداللہ سندھی،علامہ رب نواز حنفی،علامہ عبدالجبار حیدری،علامہ ثناء اللہ حیدری،علامہ تاج محمد حنفی،مولانا محی الدین شاہ،مولاناعبدالرافع شاہ،مولاناشکیل الرحمن ،مولاناعادل عمر،حافظ منظور سولنگی،مولانا نعمت اللہ فاروقی،مولانا محمد سعید جدون،قاری عبدالرشید،حافظ احتشام الحق،مولانا منیر حقانی،مولانا غلام نبی عثمانی،مولانا سید رشید احمد شاہ،حافظ اسحاق چنہ،اللہ ڈنو بھٹو،محمد سکندر شاہ،مولانا طاہر فاروقی،حاجی ایوب چانڈیو،حافظ ریاض میمن،مولانا توفیق الرحمن فاروقی،مولانا ذاہد عثمانی و دیگر نے کہا کہ  و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 23 مارچ ایک تاریخی دن ہے اس دن برصضیر کے مسلمانوں کے جذبات کو زبان ملی،دو قومی نظریہ آج بھی محب وطن لوگوں کی اساس ہے،کچھ لوگ قوم کو کنفیوژ کرنے کے لئے سیکولر پاکستان کی باتیں کرتے ہیں لیکن بانیان پاکستان اسلامی پاکستان چاہتے تھے،اہلسنّت والجماعت بھی پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن