خانیوال (نمائندہ خصوصی)محکمہ اوقاف پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں مساجد کی آمدنی، اخراجات، ملازمین کی تفصیلات اور مساجد کمیٹیوں کی تفصیلات کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صوبہ بھر کی تمام مساجد میں چندہ اکٹھا کرنے، مساجد کے اخراجات اور ملازمین کیساتھ ساتھ مساجد کمیٹیوں کے ممبران کی تفصیلات اکٹھی کرکے وزارت اوقاف کو روانہ کریں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ محکمہ اوقاف کے مزارات اور مساجد میں و سیع پیمانے پر گھپلے پائے گئے ہیں جن کی تحقیقات کیلئے تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
محکمہ اوقاف کے مزارات اور مساجد کے فنڈز میں گھپلے، تحقیقات شروع
Mar 24, 2021