خانیوال (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیاگیا ڈی پی او نے تھانہ وائز پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے متعلق کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے ناقص کارکردگی پر متعدد پولیس افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کئے۔ ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے کہاہے کہ میٹنگ کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے انسداد جرائم کے پیش نظر مثبت حکمت عملی ترتیب دیں اشتہاری ملزمان اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاون کومزید مؤثر اور یقینی بنائیں ۔
ڈی پی او خانیوال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس
Mar 24, 2021