کبیروالا(نامہ نگار)کبیروالا شہر کے اہم تجارتی مرکزمین بازار کبیروالا میں جامعہ مسجد غوثیہ کے قریب واقع بجلی کا کھمبا خستہ حالت ہونے کی وجہ سے گرنے کے قریب ہے اور صرف بجلی کی تاروں کے سہارے کھڑا ہوا ہے ۔ ڈاکٹر منیر احمد ،رانا سلیم جمشید اور دیگر تاجروں نے ایکسیئن میپکوکبیروالا کو تحریری درخواست دی ہوئی ہے کہ اس سے قبل یہ کھمبا گر کر کسی جانی ومالی نقصان کا باعث بنے ،اسے وہاں سے ہٹایا جائے ۔ انہوں نے احتجاج کیا اور میپکو حکام سے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔