چمن: لیویز ہیڈ کوارٹرز کے باہر بم دھماکہ، 3 افراد شہید، 15 زخمی  

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بم دھماکہ سے 3 افراد شہید 15زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کو چمن کے علاقے تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے باہر پولیس تھانہ ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حاجی عبدالعلی، دلاور سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ  دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 15افراد سمیع اللہ، دلاور ولد نور علی، دلبر، محمد داود، شاہ نواز، ذبیح اللہ، منصور، یاقود، حیات اللہ، رحمت اللہ، عتیق اللہ، لیویز اہلکار خان محمد اور پولیس اہلکار سید محمد  زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کرائم سین کیلئے بی ڈی ٹیم کوئٹہ سے چمن روانہ ہوگئی ہے۔ مزید کارروائی سی ٹی ڈی چمن کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...