آج سے اضلاع کے دورے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا انقلاب لانا چاہتے ہیں

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان چیمبر کے صدر، صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی۔ ڈیرہ غازی  خان سمیت جنوبی پنجاب میں صنعت کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کاٹیج بزنس ہاؤسنگ کونسیپٹ متعارف کرایا جائے گا۔ کاٹیج بزنس ہاؤسنگ کے تحت ایک ہی جگہ پر کام اور رہائش میسر ہوگی۔ خواتین کو خود روزگار کے مواقع اور ہائش بھی ملے گی۔ قائداعظم بزنس پارک کو ماڈل سپیشل اکنامک زون کے طور پر ڈویلپ کیا جا رہا ہے اور قائداعظم بزنس پارک میں بجلی، پانی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ قائداعظم بزنس پارک کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے انٹرچینج کی تعمیر کیلئے ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں صنعتی ترقی کے پوٹینشل کو پوری طرح استمعال کیا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کے فروغ سے ترقی کا انقلاب لانا چاہتے ہیں اور روز گار کے  مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں  کی ترقی کیلئے صنعتیں  قائم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لنگر خانوں کے قیام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ کوہ سلیمان اور بلوچستان سے ملحقہ علاقوں میں لنگر خانوں کے قیام پر وزیراعلیٰ نے اظہار اطمینان کیا۔ خواجہ جلال الدین رومی نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری عوام کی فلاح وبہبود کی کاوشوں میں حکومت کیساتھ ہے۔ علاوہ ازیں آج سے اضلاع کے دورے شروع کریں گے اور شیخوپورہ‘ حافظ آباد اور گوجرانوالہ جائیں گے۔ اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہر شہر جاؤں گا۔ ماضی کی طرح اب ترقی کا سفر چند شہروں تک محدود نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور خدمت کرتا رہوں گا۔عثمان بزدار نے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...