مظفرگڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہا ہے کہ اگر ہم نے دنیا سے اپنا وجود منوانا ہے تو تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اور اپنے کردارکو بلند بنانا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر فرد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی پی او حسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، سی ای او تعلیم سید کوثر حسین اورضلعی صدر بار عبدالقیوم دستی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پیش کیا گیا۔