طارق جمیل‘ احمد فراز‘ ہمایوں سعید‘ بشریٰ انصاری‘ صادقین سمیت کئی شخصیات کو سول اعزازات 

اسلام آباد+ لاہور+ کوئٹہ  (نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ) مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی مختلف شخصیات کو سول اعزازات دینے سے متعلق پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ صدر عارف علوی نے ان شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ ان ایوارڈز میں چھ نشان امتیاز، دو ہلال امتیاز، ایک ہلال قائد، دو ستارہ پاکستان، چوبیس ستارہ شجاعت، ستائیس ستارہ امتیاز، چوالیس صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، چھ ستارہ قائداعظم ، ایک ستارہ خدمت، ایک تمغہ پاکستان، تئیس تمغہ شجاعت، چھیالیس تمغہ امتیاز اور ایک تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔ لوک گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل ‘ اداکار ہمایوں سعید کو بھی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بشریٰ انصاری، سید فاروق قیصر کو فن اور پتلی تماشا کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ صادقین نقوی  اور پروفیسر سید شاکر علی کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں، ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم،  نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز،  ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز، ملک سردار خان اور ملک حیات اللہ شہید،  ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید، مہر محمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید، سید جواد قمر اور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کو خدمات میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔ روتھ دینی لیکر ڈال کو خدمات پاکستان کے شعبہ میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹر سروسز انٹیلی جنس محمد نوید صادق کو بہادری میں پاکستان کا  سول اعزاز ’ستارہ شجاعت‘ دیا گیا۔ محمد نوید صادق کو یہ اعزاز ان کی بطور کمانڈنگ افسر انسداد دہشت گردی  ملتان رہتے ہوئے ان کی خدمات پر دیا گیا۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشری انصاری، سلطانہ صدیقی، پیر سید لخت حسنین، محمد عمران قریشی شامل ہیں۔ صدارتی  تمغہ حسن کارکردگی لینے والوں میں پروفیسر خالد مسعود گوندل، نعمت اللہ سرحدی، محمد علی شیخ، صائمہ شاہ، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصر اللہ، سرمد صہبائی، اندومریم مٹھا، فرحان محبوب، عبدالمالک قریشی اور محمد فہیم شامل ہیں۔ ڈاکٹر طارق شفیع مرحوم کو بعد از وفات ستارہ قائداعظم سے نوازا گیا۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سید شہزاد حسن، ہارون رشید خان، فخر الدین، میاں خان، لیفٹیننٹ کرنل محمد فہیم رضا خان، ملک وسید خان، مولوی گلداد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، داد خان شہید، عالم زیب شہید، اللہ رکھا شہید، شکیلہ ناز شہید، غنچہ ناز شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند شہید، شاہد علی شہید، افتخار وحید شہید، فدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں زیبا شہباز، محمد طاہر جاوید، حمید اللہ شاہ ہاشمی، فیصل ایدھی، سید عامر محمود، کیپٹن (ر) محمد الیاس، عمر سعید اور فرید احمد خان شامل ہیں۔ تقریب میں بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرائ، وزراء مملکت سمیت ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالی21اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نواز۔ نعیم بخاری، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ فاروق شہبازاور تعلیم کے شعبے سے وابستہ ناصر مجید مرزا کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے۔ کرکٹرعبدالقادر مرحوم کو بعدازمر گ ستارہ امتیاز سے نوازا جو ان کی اہلیہ نے وصول کیا ہے۔ ماہر قانون احمد عرفان اسلم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جبکہ ثقافت کے شعبے سے وابستہ کرشن جی کرشن بھیل کو بعد از مرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا ہے۔ محمد باقر نقاش، محمد شفیق کو آرٹ اور فن خطاطی کے شعبے میں بہترین کارکردگی، نامور قوال سنتو قوال، کہانی اور ڈرامہ نویس مرزا اطہر بیگ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری کو ادب کے شعبے میں بہترین کارکردگی، کبڈی کے نامور کھلاڑی محمد عرفان اور نامور اتھلیٹ حیدر علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان کو بہترین کارکردگی، تحقیقی مقالہ نویس ڈاکٹر فیصل شہزاد، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی، نابینا پروفیسر محمد الیاس ایوب کو تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی، ممتاز احمد خان کوصحت کے شعبے میں اور آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کو دہشت گردی کیخلاف بہترین اقدامات پر اور سی ٹی ڈی کے انسپکٹر زاہد لطیف کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا۔ کوئٹہ میں دریان خان محمد یوسف گچکی حبیب پانیزئی ڈاکٹر فاروق ایغور پروفیسر ڈاکٹر شرین خان غزالہ جمعہ خان سلیمان خان مہتر زئی پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ اور محمد رفیق شاہ کو قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن