ملتان(سپیشل رپورٹر)روزنامہ نوائے وقت کی 81 ویں سالگرہ کے حوالے سے نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ س موقع پر سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک یوسف نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت کی سالگرہ کے موقع پر ہم رمیزہ نظامی صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج وہ اور ان ٹیم پورے ملک میں حق و سچ کا علم بلند کرہے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت کی 81 ویں سالگرہ دراصل حق و سچ کی آواز بھی ہے۔ نظریہ پاکستان سوسائٹی کے رہنما رانا اسلم ساغر نے کہا ہمارے وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پاک فوج کے ہاتھوں میں ہے جبکہ نظریاتی سرحدوں کا ذمہ نوائے وقت کا ہے۔ اس موقع پر ملک عمران یوسف ملک شاہد یوسف محمد علی رضوی حافظ ظفر قریشی پروفیسر عنایت علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف رجونہ نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت نے ہمیشہ شچ کا ساتھ دیا ہے۔ اور آج بھی نوائے وقت کے ایک ایک حرف ہر کوئی یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے گھر میں روزنامہ نوائے وقت کی 81 ویں سالگرہ کے کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نعمان خان بابر ملک اعجاز رجوانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ناظم یوسی 54 حاجی رانا سجاد نے بھی تقریب میں کیک کاٹا۔
نوائے وقت ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے‘رانا اسلم ساغر
Mar 24, 2021