راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن راولپنڈی کینٹ کے رہنما وسابق امیدوار سیدعمرفاروق کی رہائشگاہ پر 23مارچ قرارداد پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر وسابق ایم این اے ملک ابرارا حمد تھے کیک کاٹنے کی تقریب میں ملک گلزارحسین، مصطفی خان ،محمد خلیل علی،چوہدری فضل قدیر،ملک اختر،ملک نعمان گل ،چوہدری خالد،ممتاز خان ،بابووقاص،ملک مظہرتیمور مغل نے شرکت کی اس موقع پرسیدعمر فاروق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرارا حمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان متحد ہیں اور 26مارچ کو مریم نواز سے اظہار یک جہتی کیلئے راولپنڈی سے سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان شرکت کریں گے ملک ابرار احمد نے سیدعمرفاروق کا قرارداد پاکستان کے حوالے سے بہترین تقریب منعقد کرنے پہ شکریہ ادا کیا۔
26مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے سینکڑوں کارکنان شرکت کریں گے
Mar 24, 2021