کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ترکی بزنس فورم کے بانی و صدر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترقی کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،ترکی کے تاجروں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا اور مستقبل میں پاک ترک تعلقات کومزید فروغ حاصل ہوگا،کراچی ایکپسو سینٹر میں ختم ہونے والی ڈیلفا لائیو اسٹاک شو میں ہپم نے اپنے اسٹال کے ذریعہ پاکستان اور پاکستان سے باہر مختلف کاروبار کرنے والوں کا ایک دوسرے سے رابطے کو بڑھانے کیلئے تعاون کی پیکشن کی ہے، اگرکوئی بزنس مین نیا کاروبار کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے بھر پور رہنمائی فراہم کرتے ہیں ہمارا مقصد ترکی اور پاکستان کے درمیان تجارت کو ترقی دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان ترکی بزنس فورم کے بانی و صدر محمد فاروق افضل نے مزید کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیںہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیاں بھی ترکی کے مختلف شعبوں میںسرمایہ کاری کریں،ہمارا فورم باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،اس فورم سے ترکی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو مزید بڑھنا ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی کمپنیاں دفاع، صحت اور دیگر شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتی ہیںپاکستان اور ترکی کو مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترکی بزنس فورم کے زریعے پاکستانی کمپنیاں بھی ترکی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری شعبے میں شراکت داری کے نئے معاہدے کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں جاری ڈیلفا کیٹل شو میں بڑی تعداد میں کاروباری حضرات جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں ان سے تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ان کی مصنوعات کو ترکی کی مارکیٹ میں پیش کرنے کیلئے راغب کر رہے ہیں ،اس طرح کی نما ئشوں میں صرف کراچی سے نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی یہاں بڑی تعداد میں کاروباری لوگ آتے ہیں اور ہم انہیں معلومات فراہم کرتے ہیں تا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کاروبار کو فروغ مل سکے اور اس طرح کے کیٹل شو اور دیگر تقریبات سے انہیںنئی چیزیں دیکھنے اور سیکھنے کو ملتی ہیںاور ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ترکی بزنس فورم کے اسٹال پر آنے والے لوگوں کو کاروباری معلومات فراہم کررہے ہیں اور نہیں یہ بھی بتایتے ہیں کہ آپ مارکیٹ میں بہتر طریقے سے اپنا کاروبار کس طرح شروع کر سکتے ہیں یا بیرون ملک اپنی مصنوعات کو فروغ دے سکتے ہیں۔