یوم پاکستان ،پاکستان کوسٹ گارڈز کشتی رانی مقابلے کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان کے سلسلے میںپاکستان کوسٹ گارڈز کے زیرِ اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی گئی جن میں پرچم کشائی، کھیل، آرٹ اور فیسٹیول کے مقابلے شامل تھے جوکہ کورنگی، اوتھل،گوادر، جیوانی اور پسنی میں منعقدکرائے گئے جن میں بڑی تعداد میں علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔23 مارچ کے حو الے سے پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ کیماڑی کے زیر اہتمام منوڑہ سے لیکر کیماڑی تک کشتی رانی ریس کا انعقاد کیاگیا۔ منوڑہ سے شروع ہونے والی اس ریس میں 20کشتیوں نے حصہ لیا، مقابلے میں بہت جوش و خروش دیکھنے کو ملا پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے مقابلے میں شریک ماہی گیروں نے پاک افواج اور ملکی یکجہتی کے لئے بھر پور نعرے لگائے اورشرکاء نے خوب داد سمیٹی۔ ہر ماہی گیر کی کوشش تھی کہ وہ اس ریس کو جیتے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز یوم پاکستان کشتی رانی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ماہی گیروں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔ پہلی پوزیشن لینے والے ماہی  گیر شہزادالنورلانچ،دوسری پوزیشن لینے والے ماہی گیر شیعب کوہ نورلانچ         اورتیسری پوزیشن لینے والے ماہی گیر  موتوالجمال لانچ لی، مہمان خصوصی ڈائیریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر نے مقابلے میں پوزیشن لینے والے ماہی گیروں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن