نیب کاچیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن کودوبارہ طلبی کانوٹس جاری کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے شوگر ملز مالکان کو دی گئی چینی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان کودوبارہ طلبی کانوٹس جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کی طرف سے شوگر ملز مالکان کو دی گئی چینی سبسڈی کی تحقیقات کے لیے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان کو 25مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن25مارچ کو اسلام آباد میں پاک فوج کی پریڈ ہو نے کی وجہ سے مقامی تعطیل کا علان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب طلبہ کا نوٹس دوبارہ جاری کیاجائے گا ،نیب نے چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی اسکندر خان سے مالی سال2018اور2019کے دوران چینی پر سبسڈی کے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ مالی سال2018اور2019میں چینی سبسڈی کیلئے حکومت کو پیش کردہ تجاویز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق نیب نے اسی عرصے کے دوران شوگر ملز مالکان کی ان ہاس اجلاسوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔نوٹس کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مالی سال18-2017میں چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی طلب کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن