اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا اعلان پہلے کر چکی ہے تاہم کروڑوں لوگوں کو ویکسین منظم طریقے سے لگائی جاسکتی ۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت اس لئے دی تا کہ جو لوگ لائنو میں نہیں لگ سکتے وہ پیسے دے کر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا بعض حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔