لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے نائب صدر مریم نواز کے 26مارچ کونیب میں پیشی کے موقع پر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر 10ہزارکارکنان جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی فی کس200کارکنان لانے کے پابند ہوں گے جبکہ قریبی اضلاع کے اراکین اسمبلی ،لائرز،ٹریڈرزاور یوتھ ونگ کے ذمہ داران کوبھی کارکنان لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مریم نوازکی نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار کارکن جمع کرنے کا ہدف
Mar 24, 2021