ملتان (سلیم ناز سے) سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ نوائے وقت پوری قوم کی آواز ہے۔ حمید نظامی اور مجید نظامی نے نوائے وقت کے ذریعے قلمی جہاد کیا۔ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے جس نے ہر دور میں قوم کی مثبت رہنمائی کی۔ میں گذشتہ 60 سالوں سے نوائے وقت کا قاری ہوں۔ اس اخبار نے ملک اور قوم کی صحیح رہنمائی کا جو فریضہ سر انجام دیا ہے اس کے ثمرات آج بھی قوم کو مل رہے ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ نوائے وقت کی موجودہ چیف ایڈیٹر محترمہ رمیزہ نظامی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک اور قوم کی قلمی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتی رہیں اور ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔
نوائے وقت قوم کی آواز، مجید نظامی، حمید نظامی نے قلمی جہاد کیا: ذوالفقار کھوسہ
Mar 24, 2021