نواب شاہ (بیورورپورٹ)سکرنڈکے رہائشی پروفیسراپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ڈگری کالج اوستہ محمدبلوچستان جارہے تھے کہ موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے،مقامی گا ئوں حسن جمالی کے رہائشی پروفیسرڈاکٹرمحمدخان جمالی ولدغلام حیدرڈگری کالج اوستہ محمدبلوچستان میں تعینات ہیں وہ 14مارچ کوگائوں سے ڈیوٹی پرروانہ ہوئے تاہم راستے میں ٹریفک حادثے کاشکارہوگئے جنہیں شدیدزخمی حالت میں نواب شاہ کے نجی اسپتال لایاگیاتھاتاہم وہ چھ روزاسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش کے بعد19مارچ کودم توڑگئے، مرحوم نے پسماندگان میں 3بیٹیاور2بیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں ۔