ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حلقہ جموں 6 میں صرف اٹک میںرہائش پذیرمہاجرین آبادکارشامل نہیں،بلکہ جموں6کاحلقہ ضلع جہلم سے لے کرپاراچنارکے پی کے تک کے علاقوںتک پھیلا ہواہے،جس میںضلع راولپنڈی،گوجرخان،مری،او رھزارہ ڈویژن کے علاقے بھی شامل ہیں،و زیر اعظم آزادکشمیر،وزیربحالیات کی من مانی کاروائی کا نوٹس لیں،اورجموں6کے دیگرعلاقوںمیںبسنے والے مہاجرین کوبھی رہائشی کالونی میںپلاٹوںکے حصول کیلئے درخواستیںجمع کرانے کیلئے اہل قرا ردیا جائے،ان خیالات کااظہارجمو ںو کشمیرو یلفیئر فاو نڈیشن واہ کینٹ کے صدرحاجی خالدمحمودخان نے ا پنے بیان میںکیا، انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخا با ت کی منزل قریب ہے،اوروزیربحالیات نے ا پنے علاقہ اٹک کے مہاجرین کوسیاسی طورپرنوازنے کیلئے اسلام گڑھ کالونی برہان میںپلاٹوںکے حصو ل کااہل قراردلوایاہے،جوکہ سراسرحلقہ جموںچھہ کے متاثرین مہاجرین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،خالدمحمودخان نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کمشنربحالیات آزادکشمیرسے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ وزیربحالیات کی من مانی کاروائی پرحلقہ جموںچھہ کے بے گھر مہا جرین کیساتھ زیادتی نہ کریں اور حلقہ جموںچھہ میں بسنے والے تمام لوگوںکوانصاف کے تقا ضو ںکے تحت رہائشی کالونیوں میںپلاٹ کے حصول کیلئے درخواستیںجمع کرانے کااہل قرا رد یں،حاجی خا لد محمودخان نے مزیدکہاکہ جس طرح اٹک میں بسنے وا لے مہاجرین جموں6 میںووٹ کا سٹ کر نے کے اہل ہیں،اسی طرح واہ کینٹ سمیت دیگر علا قو ںمیںبھی بسنے والے مہاجرین جموں6 کے حلقہ میںاپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔