عورت فانڈیشن کے تحت  ہری پور میں خواتین کے اجلاس کا انعقاد 

Mar 24, 2021

 تربیلا (نامہ نگار)عورت فانڈیشن کے تحت جذبہ پروگرام کے حوالے سے ہری پور میں خواتین  کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عظمی ریاض جدون نے شرکت کی اور خواتین کو بلدیاتی سسٹم میں بااختیار اور مضبوط بنانے کیلئے قانون سازی کے حوالے سے یقین دہانی کروائی اور سیاسی حق کے استعمال میں خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی عہدیدار خواتین  روبینہ شاہین صدر تحریک انصاف ہری پور، ساجدہ یونس جنرل سکریٹری، مبشرہ تسنیم نامزد تحصیل صدر، فرزانہ ورکر، سحر نسیم سوشل ورکر، ساجدہ حسرت خان نامزد چیئرپرسن وقار نسواں کمیٹی, فیصل خان ترک سابق چیئرمین جنوبی، اللہ یار خان وائس پریذیڈنٹ ہزارہ ریجن یوتھ ونگ، راجا سعادت ،میڈیا نمائندگان، عورت فانڈیشن کی نمائندہ بشری شاہ اور مہمان شخصیات  اسحاق زکریا ، سابق ناظم ایبٹ آباد چیئرمین انصاف و یلفیئر ونگ  نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزیدخبریں