کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی   فٹبالر ٹورڈیرکس کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بیلجئیم کے فٹبالر ٹور ڈیرکس کو لاک ڈائون کے دوران پارٹی کرنے پر عدالت نے 4 دیگر فٹبالرز کے ہمراہ جیل بھیج دیا ہے۔ ٹور ڈیرکس کو کرونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کرنے  پریک ماہ قید اور 688 پاونڈ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ پارٹی میں موجود دیگر افراد کو 344 سے 516 پاونڈ تک جرمانے کیے گئے ہیں۔ عدالت میں سٹار فٹبال کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے اور ہمسایوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن