23مارچ قراردادِ پاکستان کے مقاصد کو سمجھنے کا دن ہے:محمود بشیر 

Mar 24, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایم این اے وسابق وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے 23مارچ کا دن قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی عظیم اور انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے مسلم لیگ ن پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے یوم پاکستان کے موقع پر کارکنوں سے دوران گفتگو کیا‘اس موقع پر عرفان مظفر چیمہ صدر لائرز ونگ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ‘سینئر رہنما مسلم لیگ نون انجم سہیل بٹ‘اسامہ نصر وڑائچ نائب صدر ڈویژن گوجرانوالہ‘رانا مقصود احمد بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا ،ہمیںاتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آزمائش میں ہمیں بطور پاکستانی قوم قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا۔

مزیدخبریں