روزنامہ نوائے وقت نے قومی جذبے سے سرشار ہو کر ملک وقومکیمسائل  کو اُجاگرکیا:ڈاکٹر عظمی قریشی 

ملتان ( لیڈی رپورٹر )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ نے صحافت کے میدان میں حقیقی اور نمایاں سنگ میل نسب کئے ہیں اس اخبار نے اپنی انفرادی جدوجہد، بہترین صلاحیتوں اور سچے قومی جذبوں سے سرشار ہو کر ملک وقوم کو درپیش مسائل کو اُجاگر کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے راہیں بھی ہموار کی۔ یہی وہ انداز کار ہے جس نے’’نوائے وقت‘‘ کو ہماری زندگی میں ایک خصوصی مقام بخشا ہے۔ اس قومی اخبار کے بانی حمید نظامی اور مجید نظامی مرحوم نے اپنی انتھک محنت ،انفرادی صحافتی مہارت اور آہنی عزم واستقلال سے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ نہ صرف حقیقی انقلابی شخصیت کے مالک تھے بلکہ قوم کا درد بھی رکھتے تھے ۔ وہ نظریۂ پاکستان کی حقیقی وارثان میں سے تھے۔ ان کے اخبار نے پاکستان کے حوالے سے واضح نظریہ دیا کہ ہمارا سب کچھ پاکستان ہے

ای پیپر دی نیشن