نوائے وقت پاکستان کا سب سے معتبر مؤقر جریدہ ہے: ڈاکٹر منصور کنڈی

ملتان( نمائندہ نوائے وقت  )بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت پاکستان کا سب سے معتبر ، نظریۂ پاکستان اور دو قومی نظریے کا علمبردار مؤقر جریدہ ہے جو وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر آفس میں روزنامہ نوائے وقت کی 81 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت کا اجراء 23 مارچ 1940ء کو قرار دادِ پاکستان کی منظوری کیساتھ ہوا۔اسی لیے نوائے و قت ملکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا نام ہے۔بانی حمد نظامی کے بعد معمار مجید نظامی مرحوم نے نوائے وقت کی آبیاری کی اور اب محترمہ رمیزہ مجید نظامی کی قیادت میں صحافت کا کاررواں اپنی ارتقائی منازل کی طرف گامزن ہے ۔ نوائے وقت نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمۂ حق بلند کیاہے ۔ ہم نوائے  وقت گروپ کی مزید ترقی و کامیابی کے لئے دُعاگو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن