شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان پاسٹر زالائنس کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد کی طرح تعمیر پاکستان کی خاطر بھی وطن عزیز کی اقلیتیں کردار ادا کررہی ہیں پاکستان واحد ملک ہے جس میں اقلیتوں کو اکثریت جیسے اختیارت حاصل ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات پرعمل پیر اہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان معرض وجود میں آیا تو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں رنگ و نسل اور ذات برادری سے بالاتر ہو کر پاکستان کو تمام پاکستانیوں کا برابرملک قرار دیکر مذہبی رواداری کی جو بنیاد رکھی وہ آج بھی قائم ہے۔