عوام کو سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کا عزم ہے،فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہم بزدار حکومت کا عزم ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ دیہی و پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے انہیں ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے ویژن پر عمل پیرا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد تمام اضلاع کے دورے کرینگے۔ متعلقہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تمام علاقوں کے مسائل حل کرتے ہوئے حقیقی خدمت اور خوشحالی سے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی اور عوام کا حق انکی دہلیز تک پہنچانا بزدارحکومت کا عزم ہے.

ای پیپر دی نیشن