وائٹ ہاوس نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکا اور عراق اپریل میں اسٹریٹیجک مذاکرات بحال کرنے والے ہیں، جس کا مقصد عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کے زیر اہتمام یہ پہلی میٹنگ ہو گی،دونوں ممالک عراق میں اس وقت موجود ڈھائی ہزار امریکی فورسز کی واپسی کے طریقہ کار پر بات چیت شروع ، وائٹ ہاس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ ان مذاکرات سے یہ بات مزید واضح ہوجائے گی کہ اتحادی افواج کی عراق میں موجودگی کا واحد مقصد عراقی فوج کو تربیت دینا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ داعش دوبارہ خود کو منظم نہ کر پائے۔
جوبائیڈن کا بغداد کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
Mar 24, 2021 | 17:30