ایوان صدر میں ملٹری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت نے نمایاں خدمات اور کارناموں پر عسکری شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ یہ پروقار تقریب 2حصوں پر مشتمل تھی, پہلے حصے میں 12 ستارہ بسالت،17 ہلال امتیاز عسکری جبکہ دوسرے حصے میں 28 ہلال امتیاز عسکری کے اعزازات دئیے گئے۔کرنل مجیب الرحمن شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا ، کمانڈر بحریہ سید کامران سعید گیلانی کو بہترین خدمات دینے پر ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کے اعزاز عطا کیا گیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر بحریہ حماد حسن میکن کو بہترین خدمات پر ستارہ بسالت دیا گیا۔ کرنل مجیب الرحمن شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ حوالدارناصر محمود شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔ نائیک فرہاد حسین مغل شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔ لانس نائیک محمد عمران شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ لانس نائیک محمد زاہد شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت دیا گیا، سپیشل فورس ٹیکنیشن محمد عباس خان شہید ، سپاہی محمد شمیم شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوا راحسان اللہ خان شہید بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا. اس پروقار تقریب میں صدر مملکت نے باصلاحیت اعلیٰ افسران کو ان کی پیشہ وارانہ مہارت ,قابل ستائش قائدانہ انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز عسکری سے نوازا .