حکومتی وفد کی ملاقات‘متحدہ رہنمائوں  نے تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی‘ عامر خان‘ وسیم اختر سے حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر‘ وفاقی وزراء پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے۔ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد پر بات کی گئی۔ ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم سے باہر نہ جانے کی درخواست کی۔ حکومتی وفد نے کہا کہ  جو وعدے کئے پورے کریں گے۔ ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ساڑھے تین سال سے اتحادی ہیں بتائیں کون سا وعدہ پورا کیا؟۔ ہمارے دفاتر اب تک بند ہیں‘ ہمارے لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن