لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے ترین گروپ کو منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے حکومتی ٹیم نے ایک اور ملاقات کی اور اس میٹنگ میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر پرویزخٹک سے بھی فون پررابطہ کرایا گیا۔ ملاقات کے دوران ترین گروپ کے تحفظات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دوسری جانب، حکومتی اراکین نے ترین گروپ کے ارکان کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔ گروپ کے ترجمان سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ اپنے قائد جہانگیر ترین کی سربراہی میں متحد ہے۔ گروپ نے جہانگیر ترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے۔ مائنس بزدار کے فیصلے پر قائم ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وقت آنے پر جہانگیر ترین کے حکم پر حتمی فیصلے کا اعلان کر دیں گے۔