لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کینگروز کو پہلی اننگزمیں 123 رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 268 رنزپرآؤٹ ہوگئی ۔تیسرے دن قومی ٹیم کے بیٹر 9 وکٹوں پر صرف 178 رنز کا اضافہ کرسکے۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں 123 رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 81، اظہر علی نے 78 اور کپتان بابراعظم نے 67 رنز بنائے، فوادعالم 13، امام الحق11 اور ساجد خان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان ایک رن بنا سکے جبکہ نعمان علی،حسن علی اور نسیم شاہ صفر پرپویلین لوٹ گئے۔ پیٹ کمنز نے 5 ‘مچل سٹارک نے 4 اور نیتھن لائن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔