قومی بقا اور ملکی استحکام کیلئے23 مارچ تجدیدِ عہد کا دِن ہے،تنویر الیاس 

Mar 24, 2022

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ قومی بقا اور ملکی استحکام کیلئے23 مارچ تجدیدِ عہد کا دِن اور پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان مل کر بنایا تھا ، مل کر اس کی حفاظت کریں گے،مسلح افواج کی شاندار پریڈ نے پاکستانی قوم کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہیاور ثابت کر دیا ہے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء میجر( ر) خرم حمید روکھڑی،چیئر مین وزیر اعظم ٹاسک فوررس عاطف خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر27مارچ کے جلسہ عام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی بقا اور سا لمیت کو مقدم رکھنا عمائدین ملک و قوم کا اولین فریضہ ہے،جس کے لیے قائدِ اعظم کے راہنما اصول ایمان، اتحاد، تنظیم کو ہمہ وقت پیش نظر رکھا جائے۔ 

مزیدخبریں