پیرا گلائیڈنگ کے دوران عمر ایوب خان حادثے سے بچ گئے 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت اقتصادی امور نے آزاد جموں و کشمیر میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کے حادثے سے متعلق  وضاحت کی ہے جس کے مطابق وزیر کشمیر یکجہتی فلائنگ فیسٹیول کے سلسلے میں مظفرآباد میں ہیں۔وزیر خود ایک باقاعدہ اور تجربہ کار پیرا گلائیڈر ہیں۔  تقریب کے دوران وزیر کے پیرا شوٹ کی ایک کیبل   زمین پر ہی ٹوٹ گئی  (ہوا میں نہیں)۔ مسئلہ فوری طور پر حل ہو گیا۔اس کے مطابق عمر ایوب خان محفوظ  ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن