چیئرمین سینیٹ سے عراق، قازقستان، کرغزستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 

Mar 24, 2022


اسلام اآباد(خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے عراق، قازقستان، کرغزستان کے وزرائے خارجہ نے پارلیمنٹ ہاس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے عرب دنیا کے اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت میں گہری ہیں۔ پاکستان اور عراق بین الاقوامی فورمز پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے موقف کے حامی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ہر سال عراق جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کو سہولت فراہم کرنے پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں