اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان نے اقوام متحدہ میں زوردیاہے کہ اسلام آباداورنئی دلی کے درمیان 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے۔تفصیلا ت کے مطا بق پانی کے عالمی دن کے حوالے سے نیویارک میں ا یک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس میں سرحدپارسے کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی پاکستان پربراہ راست اثراندازہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پائیدارآبی نظم ونسق کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔پاکستانی مندوب نے موثرآبی نظم ونسق کے لئے باہمی تعاون کومستحکم بنانے اورماحولیاتی نظام کی حکمت عملیوں کو بہترکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔