ہر حکمران نے بہاولپور سے بے وفائی کی : نواز ناجی

Mar 24, 2022

بہاولپور(بیورورپورٹ) چیف ایگز یکٹیوتحریک بحالی صوبہ بہاولپور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ بہاولپورکی صوبا ئی بحالی تک اس خطہ کی محرومیاں اور استحصال کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ۔ سید یوسف رضاگیلانی نے اس خطہ کو سی پیک کی موٹر وے سے محروم کیا۔ شہبازشریف نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا منصوبہ لاہو ر منتقل کیا جبکہ ربر ستلج جھیل اور فارسٹ پارک کے اربوں روپے کے فنڈز لاہور کی سپیڈوبس سروس۔ برن یونٹ ، چلڈرن کمپلیکس کے علاوہ پبلک ہیلتھ کے 200منصوبے ڈیرہ غازی خاں اور تونسہ منتقل کردئیے گئے ہیں ۔ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق بہاولپور صوبہ بحال کریں اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب کا نہیں بلکہ بہاولپور صوبہ کا سیکرٹریٹ بنایا جائے۔

مزیدخبریں