اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی کارروائی، 4کنال 9مرلہ اراضی وگزار

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) کوٹ بیلا کے علاقہ میں نذر ولد برکھا نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھاڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مد ثر ممتاز نے نائب تحصیلدار گلزار حسین اور دیگر ریونیو اہلکاروں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر اس سے4کنال 9مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واگزار کروا ئی جانے والی اراضی کی مالیت 8لاکھ 90ہزار ہے اور ناجائز طور پر قابض رہنے والے زمیندار سے اسکا تاوان بھی وصول کیا جائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن