حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس حافظ آباد میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گورائیہ نے کیک بھی کاٹا۔چیئرمین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج ،سیکرٹری مہر حبیب اللہ سمیت ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن جب ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کی قرار داد کو منظور کیا ۔آج ہمیں اپنے ان بزرگوں اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیںاور ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا۔اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دُعا بھی کی گئی۔