گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک پاکستان کے کارکن،ضلع گوجرانوالہ کے معروف زمیندار اور نامور سماجی شخصیت حاجی عبدالباری خان101سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے۔مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں بڈھاگورائیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ عبدالباری خان اور ان کے والد بابا جی چراغ خان نے تعلیم کے فروغ کیلئے کواپریٹو ہائی سکول بڈھاگورائیہ کی بنیاد رکھی تھی جس سے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا۔مرحوم معروف قانون دان رانا وسیم یوسف کے دادا تھے۔
تحریک پاکستان کے کارکن حاجی عبدالباری خان کوسپرد خاک کر دیا گیا
Mar 24, 2022