پٹواریوں پرغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ،نیب نے خاتون سے بیان حلفی مانگ لیا

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) چناب پارک کے علاقہ کی رہائشی ثمرہ ناز نے نیب کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر آباد سرکل میں محکمہ مال کے ریٹائرڈ پٹواری جاوید شاہ اور حاضر سروس پٹواری طاہر کا  قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ ہے جو قبضہ مافیا سے ساز باز کر کے شہریوں کی کروڑوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ ہی بدل دیتے ہیں دونوںکے بیوی بچوں کے نام بھی 15 ، 15 کروڑ کے اثاثے ہیں تمام امور کے اسکے پاس ثبوت موجود ہیں جو وہ طلب کرنے پر پیش کر سکتی ہے ۔ نیب نے خاتون سے بیان حلفی اور شناختی کارڈ کی کاپی طلب کر لی ۔

ای پیپر دی نیشن